مصباح الحق نے سرفراز احمد کواچھی خبر سنا دی

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ فائیو کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈز کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بھی ورلڈ کپ کے لیے زیر غور ہیں۔ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان سپر لیگ میں جاری کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق کہا کہ پی ایس ایل کے بعد دیکھیں گے کون آگے جا سکتا ہے، سرفراز احمد بھی ورلڈ کپ کے لیے زیرغورہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بالنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے پچھلے میچز میں اچھی با لنگ نہیں کی، لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ میچ اچھا کھیلی، عاکف جاوید اچھی بولنگ کر رہا ہے ، عامر خان، عمر خان، اعظم خان نے متاثرکیا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ شاداب خان ون نے ڈے کپ میں اچھی بیٹنگ کی اس پر اعتماد تھا، شاداب خان کی بالنگ میں بھی بہتری آئے گی اعتماد بحال ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب اسکواڈ میں اچھے کھلاڑی ہیں صورتحال کے مطابق موقع دیں گے۔

error: Content is protected !!