ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجےپہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

پی سی بی اس حوالے سے حکومتِ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا۔اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل2020 سے متعلق گذشتہ اپ ڈیٹس یہاں موجود ہیں۔

نیا شیڈول:

13 مارچ: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت رات 8 بجے۔ راشد ریاض اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ (میچ ریفری)۔

14 مارچ: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے۔ احسن رضا اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ (میچ ریفری)۔

15 مارچ:

ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہوربوقت دوپہر 2 بجے۔ شوزب رضا اور علیم ڈار( آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، ناصر حسین (فورتھ امپائر) اورمحمد انیس(میچ ریفری)۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے۔ راشد ریاض اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ(میچ ریفری)۔

17 مارچ:

پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
دوسرا سیمی فائنل (2 بمقابلہ 3)بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

18 مارچ: فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

آئی سی سی کی میڈیکل ایڈوائزری مندجہ ذیل ہے:

• صابن یا پانی سے20 سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں
• اگر صابن یا پانی دستیاب نہیں تو سینیٹائزر کا استعمال کریں جس میں کم از کم 60 فیصد الکوحل ہو
• دھوئے بغیر اپنی آنکھوں، ناک اور منہ پر ہاتھ مت لگائیں
• بیمار لوگوں سے دور رہیں
• اگر آپ بیمار ہیں تو سفر سے اجتناب کریں
• کھانسی اور بخار کی صورت میں طبی امداد حاصل کریں
• اگر آپ بیمار ہیں تو گھر میں رہیں
• چھینکتے وقت ٹشو پیپر یا رومال کا استعمال کریں
• استعمال کے بعد ٹشو پیپر یا رومال کو کوڑا دان میں ضرور ڈالیں
• متواتر استعمال والی اشیاء کی صفائی کا خاص خیال رکھیں

error: Content is protected !!