تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم کی بہترین کارکردگی

 

 

پشاور سے تعلق رکھنے والے تائیکوانڈو کی تین رکنی ٹیم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہونیوالے تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں بہترپوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ اور براؤنز میڈل حاصل کئے

 

جس میں اب تک کے نتائج کے مطابق تین رکنی ٹیم نے ایک گولڈ اور چار براؤنز میڈل اپنے نام کر چکی ہیں جن میں تائیکوانڈ و ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وقار آفریدی نے دو براونز میڈل حاصل کئے

 

جبکہ ان کے ساتھ جونئیر ویٹ کیٹگری میں وانیا حسان نے گولڈ اور ایان خان نے دو براونز میڈل حاصل کئے جبکہ وانیا حسان بروز اتوارسولہ جولائی کو پومز مقابلوں میں بھی حصہ لینگی

 

 

error: Content is protected !!