ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا وائرس سکیننگ،تمام کرکٹرز کلیئر

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں اتوار کو اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ملتان سلطانز کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل کی آج صبح نجی اسپتال میں کورونا وائرس اسکیننگ کرائی گئی اور تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز ٹیم کے چار کھلاڑی اور چار آفیسرز کو سخت سیکورٹی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ہی واقع نجی اسپتال لایا گیا جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور ملتان سلطانز آفیشلز کی کورونا اسکینگ کی گئی جس کے بعد کھلاڑی واپس ہوٹل روانہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے فرنچائز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے وطن جانے کی اجازت بھی دیدی ہے۔

error: Content is protected !!