کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ۔ زون چھ بلوز نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

خان سورشیم کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ۔ زون چھ بلوز نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں زون چھ بلوز نے زون چار وائٹس کو 59 رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون چھ بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

محمد طحہٰ نے 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 63 ، ہر یر شاہد نے 4 چوکوں کی مدد سے 50 ، اسد الحق نے 44 اور اسامہ بلوچ نے 34 رنز بنائے۔

محمد افضل اور محمد آصف نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون چار وائٹس 184 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد افضل نے 5 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 55 ، عبداللہ رفاہی نے 38 اور عبداللہ فضل نے 34 رنز بنائے۔

سیف اللہ نے 32 رنز دیکر 4 جبکہ محمد طحہٰ اور نادر شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس سے کرایا گیا۔

اس موقع پر تو صیف صدیقی، اعظم خان، محمد احمد نقوی ، ظفر احمد اور محمد بلال بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!