اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ۔” زون سات وائٹس اور زون چار وائٹس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں "

 

اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ۔”
زون سات وائٹس اور زون چار وائٹس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں "

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کر کٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے جاری اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں

گزشتہ روز زون سات وائٹس نے باآسانی زون چار وائٹس کو 166 رنز سے شکست دے کر گروپ بی سے اپنے تمام میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر کے جبکہ زون چار وائٹس ہارنے کے باوجود دوسری پوزیشن حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیں۔

زون سات وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔انصار نے 40، فہد حیسن نے 34، اسماعیل نے 31 اور مصاب علی نے 25 رنز بنائے۔اقرار نے 25 رنز دیکر 4 اور بلال خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون چار وائٹس 69 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔اویس خان 23، محمد شہبان نے 18 رنز بنائے۔جنید نے 19 رنز دیکر 4، فرحان زمان نے 10 رنز دیکر 3 اور انعام 15 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

 

error: Content is protected !!