سیکرٹری سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی کاای لائبریری اور اے پی ایس ماڈل ٹاؤن ہاکی گراؤنڈ کا دورہ


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے بعدای لائبریری میں طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں ،علوم وفنون کی بدولت ہی قومیں ترقی کرتی ہیں ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اے پی ایس ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ کاکام جلدازجلد مکمل کیاجائے

ان خیالات کا اظہارای لائبریری نشترپارک سپورٹس کمپلیکس اور ہاکی گراؤنڈاے پی ایس ماڈل ٹاؤن کے معائنہ کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ ، ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس، پی ڈی پی ایم یو، تحصیل سپورٹس آفیسربھی موجود تھے

سیکرٹری سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے ای لائبریری نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی کو بریفنگ دی

سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے ہدایات جاری کیں کہ کورونا کی وباء کے بعد ای لائبریری میں طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں

سیکرٹری سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے ہاکی گراؤنڈاے پی ایس ماڈل ٹاؤن کے معائنہ کے موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر ہاکی گراؤنڈکو جلد ازجلد مکمل کیا جائے

ہاکی گراؤنڈمیں نئی آسٹروٹرف بچھائی جاچکی ہے اورباقی کام بھی جلد مکمل کیا جائے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

error: Content is protected !!