میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، کارلوس الکاریز کی فتوحات کا سلسلہ جاری

عالمی نمبرون سپین کے ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاریز نے شاندار کھیل کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے، انیس سالہ کارلوس الکاریز نے دوسرے رائونڈ میچ میں اپنے حریف سربیا کے کھلاڑی ڈوسن لجووک کو چھ صفر، سات چھ(سات پانچ) سے شکست دی، پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کارلوس الکاریز کا مقابلہ امریکی کھلاڑی ٹومی پال کے ساتھ ہوگا

 

 

 

 

ایک اور میچ میں ناروے کے کھلاڑی تھرڈ سیڈ کیسپر روڈ کو نیدرلینڈز کے کھلاڑی بوٹیک وین ڈی زینڈس چالپ نے تین چھ، چھ چار اور چھ چار سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

error: Content is protected !!