SSBپاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے 23جون کو لاڑکانہ میں منعقد ہوں گے



کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے ایک روزہ سندھ سپورٹس بورڈ پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے ڈریگن باکسنگ کلب میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں شام 4:00بجے منعقد ہوں گے۔ جس میں میرپور خاص، سکھر اور میزبان لاڑکانہ ڈویژن کے سینئر کلاس کے +91,91,81, 75, 69, 64, 60, 56, 49کلو گرام کے باکسرز حصہ لیں گے جن کے وزن وڈراز بدھ 23جون کو صبح 9:00تا 10:30 بجے ڈریگن باکسنگ کلب میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں منعقد ہوں گے۔

ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جناب محمد یونس پھٹان، ریفری ججز میں محمد رستم، شیر محمد، منور حسین، عبدالمجید سومرو اور عاشق علی شیخ، جبکہ کو آرڈینیٹر محمد آصف بلوچ ہوں گے۔ایک روزہ ٹورنامنٹ سے پہلے باکسنگ کے نئے قوانین کے حوالے سے ایک ورکشاپ بھی منعقد کیا جارہا ہے جس میں ریفری ججز کمیشن پاکستان کے چیئرمین جناب محمد یونس پھٹان لاڑکانہ اولمپک کمیٹی کے سیکریٹری جناب محمد شفقت مکانی اور شیر محمد بلوچ خصوصی لیکچر دیں گے۔

error: Content is protected !!