پی سی بی کے بورڈآف گورنرز کا خصوصی اجلاس پیر کو ہوگا

36ویں چئیرمین کے انتخاب کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس 13 ستمبر بروز پیر کی صبح 11 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوگا ۔پی سی بی کے الیکشن کمشنر جناب جسٹس ریٹائرڈشیخ عظمت سعید خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

گورننگ بورڈ کےدیگر ممبران عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، اسد علی خان ، عارف سعید ، جاوید قریشی ، رمیز راجہ اور وسیم خان اس خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس کے بعد پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین دوپہر 2:15بجےنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں واقع باب ولمر انڈور اسکول میں پریس کانفرنس کریں گے، جو پی سی بی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے براہ راست نشر کی جائے گی ۔

تمام افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت صرف رپورٹر کو کانفرنس میں شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ ان افراد کو اپنا کویڈویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی ہمراہ لانا ہوگا ۔

پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل پی سی بی تمام ٹی وی چینلز کو لائیو فیڈ کا لنک فراہم کرے گا۔

error: Content is protected !!