لیول 1 کوچنگ کورسز کے شیڈول کا اعلان

لیول 1 کوچنگ کورسز کے شیڈول کا اعلان

• پشاور کا اسلامیہ کالج 8 سے 11 جنوری تک چار روزہ لیول 1 کورس کی میزبانی کرے گا

• راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 14 سے 17 جنوری تک لیول 1 کورس کی میزبانی کرے گا

• کراچی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر 19 سے 22 جنوری تک لیول 1 کورس کی میزبانی کرے گا۔

لاہور، 7 جنوری 2024:

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر فضل اکبر ان 30 شرکاء میں شامل ہیں جنہوں نے چار روزہ لیول 1 کرکٹ کوچنگ کورس کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ یہ کورس اسلامیہ کالج پشاور میں 8 سے 11 جنوری تک ہوگا۔

دریں اثنا لیول 1 کے دو دیگر کوچنگ کورس اس ماہ کے آخر میں راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے ہیں۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 سے 17 جنوری لیول 1 کورس ہوگا جبکہ کراچی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر 19 سے 22 جنوری تک کوچنگ کورس کی میزبانی کرے گا۔

لیول 1 کورس کے شرکاء کو کوچنگ کی مہارتوں کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی جن میں کمیونیکیشن، کوچنگ فلسفہ، منصوبہ بندی اور تیاری شامل ہیں۔
پشاور میں یہ کورس ہائی پرفارمنس کوچز شاہد محبوب، محتشم رشید اور تیمور اعظم کرائیں گے۔

کورس کے اختتام پر شرکاء کو اپنے اسائنمنٹس مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ کامیاب شرکاء کو لیول 1 کوچنگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

کورس کے شرکاء یہ ہیں : عبدالناصر (پشاور) ابوبکر صدیق (ہنگو) احمد زرین (فاٹا) احمد خان (پشاور) اعزاز علی شاہ (پشاور) عالمگیر (فاٹا) فضل اکبر درانی ( پشاور) ہمایوں خان (فاٹا) حسین خان (پشاور) افتخار احمد (فاٹا) اعجاز احمد (ایبٹ آباد) امتیاز حسین (پشاور) مامون خان (پشاور) معراج علی (پشاور) محمد اسماعیل (پشاور) محمد حماد (پشاور) محمد حارث (پشاور) محمد عمران (پشاور) محمد نبی (پشاور) محمد ریاض (پشاور) محمد عثمان (نوشہرہ) محمد عثمان (پشاور) محمد عثمان وزیر (پشاور) مجیب الرحمان (فاٹا) روئل شاکر اللہ (ایبٹ آباد) سید محمد ظفر (ایبٹ آباد) شرافت شاہ شاہین (پشاور) تاج ولی (پشاور) واحد علی (ایبٹ آباد) اور زبیر علی (پشاور)

 

error: Content is protected !!