کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے۔سیرت پرویز

میرپور(نمائندہ خصوصی)میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف فیمل باکسر سیرت پرویز نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا اس وقت پوری دنیا میں پیھل چکی ہے جو انسانیت کیلئے خطرے کا باعت بن سکتا ہے اس وقت ہم سب کو کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ کی اشد ضرورت ہے اس لئے حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے ہم سب کو نجات مل سکے کرونا وائرس عالمی وبا کے اضافے نے عوام کو زہنی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا جو عوام کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے

سیرت پرویز نے اخباری بیان میں کہا کہ ڈاکٹر حضرات نے کرونا وائرس عالمی وبا کے موقع پر جو خدمات انجام دی وہ قابل تعریف ہیں ڈاکٹر حضرات نے کرونا وائرس کے موقع پر عوام کی جانیں بچا کر اپنی جانیں قربان کی جو باعث فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں لاکھوں لوگ انتقال کر گئے اور لاکھوں لوگ کرونا وائرس عالمی وبا کا شکار ہے اللہ تبارک و تعالی انتقال کرنے والوں کی مغفرت فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس عالمی وبا کا شکار ہونے والوں کو صحتیابی نصیب فرمائے۔آمین

error: Content is protected !!