برطانوی باکسر گلال یافائی دوسری پروفیشنل فائٹ کیلئے تیار

 

ٹوکیو اولمپکس میں برطانیہ کیلئے باکسنگ میں طلائی تمغہ جیتنے والے باکسر گلال یافائی رواں ماہ کے آخر میں نیویارک میں پروفیشنل مقابلے کیلئے پورٹوریگو کے باکسر میگوئل کارٹاجینا کیخلاف رنگ میں اتریں گے، یہ ان کے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کی دوسری فائٹ ہو گی 29 سالہ گلال یافائی اور میگوئل کے درمیان مقابلہ 30 اپریل کو میڈسن سکوئر گارڈن میں منعقد ہوگا

اس حوالے سے گلال یافائی کا کہنا ہے کہ یہ میرا دوسرا پروفیشنل مقابلہ ہے تاہم میں اس کیلئے تیار ہوں اور میری کوشش ہو گی کہ پہلے مقابلے کی طرح اس میں بھی کامیابی حاصل کروں، یاد رہے کہ پہلے پروفیشنل مقابلے میں گلال یافائی نے اپنے میکسیکو کے حریف کارلوس کو پانچویں رائونڈ میں ناک آئوٹ کردیا تھا۔

error: Content is protected !!