جشن آزادی فٹبال ٹورنامنت شنواری ستوری فٹبال کلب نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) لنڈی کوتل گرائونڈ پر جاری جشن آزادی فٹبال ٹورنامنت کا فائنل شنواری ستوری فٹبال کلب نے جیت لی گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گرائونڈ پر جاری 35 واں جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ٹورنامنٹ میں 36 ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ چالیس روز تک جاری تھا جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل شنواری ستوری کلب اور فامید فٹبال کلب کے درمیان کھیلاگیا جو کہ شنواری ستوری فٹبال ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی شنواری ستوری فٹ بال کلب کی طرف سے پہلا گول عتیق شنواری نے جبکہ دوسرا گول وسیم زادہ نے کیا

فٹ بال ٹورنامنٹ میں انٹر نیشنل فٹبالر عتیق شنواری نے بہترین کھیل پیش کیا اس موقع سابق ایم این اے وچیئر مین تحریک اصلاحات پاکستان الحاج شاجی گل،ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیرآفریدی اور پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر، دلشاد آفریدی، سپورٹس آفیسر راحید گل ملاگوری ،خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شنواری سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔فائنل کے موقع پر بیس ہزار سے زائد تماشائی گرائونڈ میں موجود تھے ۔

error: Content is protected !!