قومی کرکٹ ٹیم نے روٹرڈیم میں بھرپور مشقیں شروع کردیں

قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ نیدرلینڈز پر پہنچنے کے بعد میزبان ٹیم کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز ہوٹل جم میں ٹریننگ سیشن کیا تھا جس کے بعد آج قومی کرکٹرز نے میدان کا رخ کیا اور شنیڈیم کرکٹ گرائونڈ پر تین گھنٹے بھرپور مشقیں کیں

کھلاڑیوں نے اس دوران بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر بھرپور توجہ دی اس موقع پر ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بائولنگ کوچ بھی موجود تھے، قومی کرکٹرز کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لینگے، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 16 دوسرا 18 اور تیسرا 21 اگست کو روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا

 

 

error: Content is protected !!