2 روزہ نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 2023 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

2 روزہ نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 2023 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 2023 کا انعقاد ایس اے گارڈن، کالا شاہ کاکو، لاہور میں 15 سے 16 مارچ 2023 تک ایس اے گارڈن گروپ لاہور کے اشتراک سے کیا گیا۔

کورس میں مختلف یونٹس کے 55 عہدیداروں نے حصہ لیا۔کورس کے دوران، نیٹ بال کوچنگ اور ملٹی میڈیا کے ذریعے امپائرنگ کے ساتھ ساتھ نیٹ بال کورٹ پر جسمانی مظاہرہ کے بارے میں لیکچرز دیے گئے۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر عبدالرحمان سیکرٹری پی این اے، صمد مسعود، ارباز ملک، نشا سلطان، دور نجف، زین احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!