قائد اعظم کی نسبت سے مشہور ٹینس کلب کی عمارت محفوظ ٹھکانہ

 

اسلام آباد نمبر کی گاڑی کیلئے قائد اعظم کی نسبت سے مشہور ٹینس کلب کی عمارت محفوظ ٹھکانہ
ایک سال سے کھڑی گاڑی کے مالک کا کسی کو پتہ ہی نہیں ، سرکاری عمارت میں پرائیویٹ گاڑی کون کھڑی کررہا ہے ، سوالیہ نشان

 

پشاور…قائد اعظم کی نسبت سے مشہور پشاور کے شاہی باغ میں واقع پاکستان ٹینس کلب میں گذشتہ ڈیڑھ سال سے کھڑی گاڑی کے مالک کا ابھی تک کسی کو پتہ نہیں چل سکا.کہ یہ گاڑی کس کی ہے اور

اسے یہاں پر کون کھڑا کرتا ہے AAC 790 ´ اسلام آباد کی یہ گاڑی گذشتہ ایک سال سے یہاں پر کھڑی کی جارہی ہیں تاہم یہاں پر تعینات عملہ اس بارے میں بتانے سے قاصر ہے کہ کون اس کا مالک ہے اور کس

کے کہنے پر ٹینس کلب کو ایک پرائیویٹ گاڑی کو یہاں پر رکھنے کی اجازت دی گئی ہیں.اس بات کی نشاندہی قبل ازیں بھی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کی انتظامیہ کو کی گئی تھی تاہم انہوں نے

اس معاملے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی . ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کو اس معاملے کا پتہ ہے اسی بناءپر ٹینس کلب کے مین دروازے کی ایک چابی اس گاڑی کے

مالک کو دی گئی ہیں اور جب وہ چاہتے ہیں بتائے بغیر آکر گاڑی کردیتے ہیں جو کئی ہفتوں تک کھڑی رہتی ہیں.

error: Content is protected !!