ایشین انڈر22براؤنز مڈلسٹ باکسر زوہیب رشید کا شاندار استقبال



کراچی (اسپورٹس نیوز)ایشین انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ تاشکند ازبکستان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد باکسر48کلو گرام میں براؤنز میڈلسٹ زوہیب رشید کراچی پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اصغر بلوچ، پاکستان نیوی باکسنگ ٹیم کے کوچ زیغم مسیل، نیوی باکسنگ ٹیم زوہیب رشید کے والد عبدالرشید بلوچ(سابق انٹر نیشنل)، اور لیاری سے تعلق رکھنے والے کئی نیشنل اور انٹر نیشنل باکسر نے ان کا استقبال کیا۔ زوہیب رشید کو اس باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان نیوی کے مالی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے ممکن ہوا۔اس موقع پر سابق انٹر نیشنل باکسر، عبدالرؤف قریشی، عظیم جان، شعیب رشید، رستم بلوچ کے علاوہ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران، خان محمد بلوچ، فتح محمد، مہر بخش کوچ، ودیگر موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے زوہیب رشید نے کہا کہ وفاقی حکومت باکسروں کے لئے مستقل بنیادوں پر ٹریننگ کیمپ لگانے کا اہتمام کرے جس میں ملکی و بین الاقوامی کوچز کے ذریعے باکسروں کی تربیت جاری رکھے تو ہمیں قوی امید ہے کہ ہمارے باکسرز ہر بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کرکے وطن عزیز کے لئے میڈل لانے میں کامیاب ہوں گے۔ جس سے باکسرز اور باکسنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اصغر بلوچ نے کہا کہ عرصہ 15سال بعد سندھ میں میڈل لانے میں کامیاب ہوئے۔

کیپشن: ایشین انڈر 22باکسنگ چیمپئن شپ میں براؤنز میڈل حاصل کرنے والے زوہیب رشید، زیغم مسیل و دیگر کا پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر محمد اصغر بلوچ کے ساتھ گروپ فوٹو

تعارف: newseditor