پشاور( سپورٹس رپورٹرڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ کالام سنو سپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کیساتھ دنیا بھر کے سیاح بھی بھرپور دلچپسی لے رہے ہیں اور اس سے ایک طرف کھلاڑیوں کو آگے آنے کے بھرپور مواقع ملیں گے اس کیساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا وہ گزشتہ روز کالام میں جاری سنو سپورٹس فیسٹیول میں مختلف ایونٹس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے’ اس کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ‘ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی’صدر خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن عاصم شیراز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’ کبڈی ‘چک بال’سنو رسہ کشی’روایتی انگور گوشی’رگبی’جوجیٹسو کے مقابلے کالام میں شروع ہوگئے’
ڈی سی سوات جنید خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس قسم کے ایونٹس منعقد کروائیں تا کہ سیاح بھی اس میں دلچپسی لیں خاص طور پر مالم جبہ میں سکی کے سلوپس موجود ہیں جو سطح سمندر سے 9200 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور اسلام آباد سے بھی قریب ہے بیرون ممالک کے سیاح بھی اس میں دلچپسی لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ سکی کیساتھ سنوٹیوبنگ’آئس سکیٹنگ سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں
اس کیساتھ آتش بازی کا مظاہرہ بھی فیسٹیول کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ مالم جبہ اب ونٹر سپورٹس اور ٹورازم کیلئے بہترین سپاٹ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ کالام سنو سپورٹس فیسٹیول میں مختلف اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جس میں خوراک ‘ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء سمیت دیگر آئٹمز شامل ہیں جس کا مقصد عوام کو راغب کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر کے بہترین سیاحتی مقامات پر باآسانی رسائی کیلئے لنک روڈز کی تعمیر کررہی ہے اور ہم اس قسم کے ایونٹس مالم جبہ ‘گبین جبہ ‘مہوڈھنڈ’اتروٹ ‘بگوٹی’کمراٹ اور دیر اپر میں بھی کرائیں گے اور یہ سرگرمیاں سال بھر جاری رہیں گی ‘ انہوں نے کہا کہ مالم جبہ میں ہونیوالی جیپ ریلی کیساتھ اب مائونٹین بائیک ریلی اتروٹ ‘مہوڈھنڈمیں بھی ہوگی اس کیساتھ بائیسیکل ریس ‘ٹیبل ٹینس’بیڈمنٹن’چک بال ‘فٹسال’مارشل آرٹس’آرچری ‘ایتھلیٹکس کے مقابلوں سے فیسٹیول کو چار چاند لگ گئے ہیں
‘ڈی سی سوات جنید خان نے کہا کہ سکیٹنگ’سکئینگ’آئس ہاکی ‘سلائڈنگ سمیت دیگر ایونٹس بھی سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں شامل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کالام سنو سپورٹس فیسٹیول میں ثقافتی رقص سمیت دیگر سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں
جس میں بون فائر’آرچری’رباب ‘میوزیکل پروگرام وغیرہ شامل ہیں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج جائے گا’ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے سیاحت کے فروغ میں بھرپور مدد ملے گی ۔