دیر چیمپئن ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ اتحاد برادرز منڈہ نے جیت لیا

منڈہ سٹڈیم میں ایک ماہ سے جاری فٹ بال ٹورنامنٹ دیر چمپئن ٹرافی کے نام سے منعقدہ دوسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہوا۔فائنل میچ منڈہ اتحاد برادرز اور ینگر ٹیکر میاں کلے کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میں اتحاد برادرز منڈہ نے ینگر ٹیکر میاں کلے ہراکرٹرافی اپنے نام کرلی۔مہمانان خصوصی مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سابق سینیٹر زاہد خان،سینیٹرحاجی ہدایت اللہ،ضلعی صدرعوامی نیشنل پارٹی ورکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان،تحصیل صدر منڈہ سید فضل معبود جان،عوامی نیشنل پارٹی تحصیل نظامت کیلئے امیدوار حاجی عنایت اللہ،ویلج کونسل امیدوار قلعہ شالکنڈی دوست محمدخان،ویلج کونسل امیدوار میاں کلے حیدرخان،معروف کاروباری شخصیت اقبال حسین اور دیگر تحصیل منڈہ سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں عہدیدار اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر سنیٹر حاجی ہدایت اللہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے دو لاکھ روپے،رنر ٹیم کیلئے پچیس ہزار روپے اور ونر کیلئے بھی پچیس ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔اس طرح رکن صوبائی اسمبلی و ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی حاجی بہادرخان کے جانب سے بھی ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔آخر میں مشران نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

تعارف: newseditor