نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان دو ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان کیوی ٹیم نے نیدرلینڈز کو 118 رنز کے واضح فرق سے شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا، نیوزی لینڈ کی جیت میں اہم کردار کپتان ٹام لیتھم کا رہا جنہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 140 رنز سکور کئے، تفصیلات کے مطابق ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس نیدرلینڈز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے جس میں ٹام لیتھم کے 140اور ڈوگ بریسویل کے 41 رنز نمایاں تھے ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی کیوی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لیجا سکا

 

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے چار، فریڈ کلاسن نے تین جبکہ مائیکل ریپن اور پیٹر سیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم کیوی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 34.1 اوورز میں صرف 146 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ 118 رنز کے واضح فرق سے ہار گئی، نیدرلینڈز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ 31 اور باس ڈی لیڈی 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان دونوں کے سوائے کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لیجا سکا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریس ویل نین تین، سودھی، کائل جیمسن نے دو دو جبکہ ڈوگ بریسویل، بلیئر ٹیکنر، کولن ڈی گرینڈہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹام لیتھم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!