نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال نیدرلینڈز کا دورہ کریگی

نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال اگست میں نیدرلینڈز کا دورہ کریگی جس کے دوران دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ چار اگست کو جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ چھ اگست کو کھیلا جائیگا، اس حوالے سے نیدرلینڈز کے کوچ ریان کیمبل کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ وائٹ بال میچز زیادہ سے زیادہ کھیلے جائیں تاکہ ہماری نوجوان کھلاڑیوں کو اس کھیل کا زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل ہوسکے، ان کا کہنا تھا کہ میں شکرگزار ہوں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈز کا دورہ کریگی مجھے امید ہے کہ ڈچ فینز کو دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین اور شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ،ادھر نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایٹ ممبر ممالک کے ساتھ مکمل ٹیم کے ساتھ کھیلنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہ سب کچھ کرکٹ کے کھیل کو فروغ دے گا۔

error: Content is protected !!