شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل میچوں میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔22 سالہ شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔شاہین آفریدی نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 95، ون ڈے فارمیٹ میں 59 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔اپنی اس کامیابی کو شاہین شاہ نے اپنی فیس بک اسٹوری پر شیئر کیا اور ساتھ اللہ کا شکر ادا کیا۔

تعارف: newseditor