ویمنز دی ہنڈرڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 11 اگست سے شروع ہوگا

 

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسڑیلیا کی کپتان میگ لاننگ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے ویمنز دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی، ادھر ٹورنامنٹ منتظمین کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے والی انگلینڈ اور آسڑیلیا کی ٹیموں کی بائیس میں سے انیس کرکٹرز نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے دی ہنڈرڈ کے دوسرے سیزن کیلئے دستیاب ہونگی، یاد رہے کہ ویمنز دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ گیارہ اگست سے شروع ہوگا جبکہ مردوں کا دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ تین اگست سے شروع ہوگا، مردوں کے مقابلوں کیلئے ڈرافٹ میں کیرون پولارڈ ، آندرے رسل اور کیونٹن ڈی کوک کو مختلف ٹیموں نے سائن کرلیا ہے تاہم آسڑیلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کیساتھ کسی نے بھی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

تعارف: newseditor