آئن بیل ڈربی شائر کائونٹی کے بیٹنگ کنسٹلٹنٹ مقرر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر آئن بیل نے انگلش کائونٹی کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسٹلٹنٹ معاہدہ کرلیا ہے ، ڈربی شائر نے حال ہی میں اپنے کوچنگ سٹاف میں تبدیلی کرتے ہوئے کائونٹی کیلئے مکی آرتھر کو ہیڈکوچ جبکہ انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اجمل شہزاد کو بائولنگ کوچ کے عہدے پر رکھا ہے، کائونٹی کے ساتھ آئن بیل کا معاہدہ بطور بیٹنگ کنسٹلٹنٹ دو ماہ کیلئے ہوا ہے معاہدے کے حوالے سے آئن بیل کا کہنا ہے کہ ڈربی شائر کے نئے کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کیلئے کچھ نئے پلان بنا رکھے ہیں اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں مکی آرتھر جیسے مستند کوچ کے ساتھ کام کروں گا

 

ان کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل میرا ڈربی شائر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پہلا سیشن ہوا ہے اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس میں نیا ٹیلنٹ شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک جتنی کرکٹ سیکھی ہے کوشش کروں گا کہ وہ ڈربی شائر کے نئے کھلاڑیو ں کو منتقل کرسکوں۔

تعارف: newseditor