خاتون لیگ سپنر الانا کو کرکٹ آسڑیلیا نے کنٹریکٹ دیدیا

آسڑیلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی لیگ سپنر الانا کنگ کو ان کی شاندار بائولنگ کارکردگی کے باعث کرکٹ آسڑیلیا نے کنٹریکٹ دیدیا ہے، الانا کنگ نے اپنا ڈیبیو رواں سال انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز کے دوران کیا تھا اور انہیں جارجیا ویئرہم کے ان فٹ ہونے پر متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک الانا ہر میچ میں آسڑیلوی ٹیم کا اہم ترین حصہ ہیں حال میں اختتام پذیر ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران الانا آسڑیلیا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں دوسری پوزیشن پر رہیں

 

انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 12کھلاڑیوں کو شکار کیا تھا، کرکٹ آسڑیلیا کی جانب سے کنٹریکٹ ملنے کے بعد الانا کا کہنا تھا کہ ان کیلئے یہ خوشی کی بات ہے اور اس سے ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی وہ بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

error: Content is protected !!