سابق بھارتی کپتان ناری کنٹریکٹر کے سر سے دھاتی پلیٹ ہٹا دی گئی

ڈاکٹروں نے ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان ناری کنٹریکٹر کی کھوپڑی سے ایک دھاتی پلیٹ ہٹا دی ہے جو 60 سال پہلے ویسٹ انڈیز کے چارلی گریفتھ کے مہلک بائونسر کے لگنے کے باعث ڈالی گئی تھی ۔ 1962 کے ٹور گیم میں بارباڈوس کے فاسٹ بالر کا سامنا کرتے وقت ناری کنٹریکٹر کے سر کے پچھلے حصے پر لگنے والی گیند نے 31 ٹیسٹ کے بعد کنٹریکٹر کے بین الاقوامی کیریئر کا قبل از وقت خاتمہ کر دیا اور انہیں شدید چوٹ پہنچی۔

 

ناری کنٹریکٹر نے اسی سال ٹائٹینیم پلیٹ نصب کرنے سمیت متعدد آپریشنز کروائے۔ ان کے بیٹے ہوشیدار کنٹریکٹر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 88 سالہ سابق کپتان بدھ کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں امپلانٹ نکالنے کے بعد ٹھیک ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور خاندان ہمیں فکر تھی کہ وہ اس عمر میں آپریشن کے بعد کیسے خود کو سنبھالیں گے لیکن وہ بالکل ٹھیک ہورہے ہیں اور حرکت کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ہرشد پاریکھ اور ڈاکٹر انیل ٹبرے والا نے بہت اچھا کام کیا۔ ناری کنٹریکٹر کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد اپنے سر کے اس حصے میں جلد کھو رہے تھے جہاں پلیٹ تھی اس لیے انہوں نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اپنی اس سر کی چوٹ کے علاوہ ناری کنٹریکٹر 1959 میں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف برائن سٹیتھم کی گیند لگنے سے 2 پسلیاں ٹوٹنے کے باوجود 81 رنز بنانے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

error: Content is protected !!