بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیت لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔بابراعظم کے علاوہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔بابراعظم کو یہ ایوارڈ مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیینامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ بابراعظم نےآسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگزکھیل کرٹیسٹ میچ بچایا تھا۔

error: Content is protected !!