قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گورا بچہ ہونے کے لیے بہت سارے سیب کھائے تھے۔گزشتہ دنوں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ اور کرکٹ کھلاڑی، شعیب ملک نے سحری ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی ۔اس دوران شعیب ملک کا بتانا تھا کہ ان کے والد اور بڑی بہن پڑھائی کے معاملے میں بہت سخت تھیں جبکہ ان کی منجھلی بہن ان کے اسکول کا کام کر کے دیا کرتی تھیں۔اس دوران اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا ہوم ورک کوئی نہیں کر کے دیا کرتا تھا، ہاں البتہ وہ بہت سے لوگوں کا ہوم ورک کر دیا کرتی تھیں۔متعدد دلچسپ سوالوں کے جوابوں اور گپ شپ کے دوران شعیب ملک نے اہلیہ سے متعلق حیران کن بات بھی بتائی۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا گورا بچہ چاہتی تھیں، اسی لیے ثانیہ مرزا کی والدہ نے انہیں خوب سیب کھلائے تھے۔