فاسٹ بائولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے۔گلاوسیسٹر شائر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کاونٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے۔خیال رہے کہ نسیم شاہ گلاوسیسٹر شائر کی جانب سے انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، اظہر علی، حسن علی، محمد عباس اور ظفر گوہر انگلش کاونٹی میں دیگر ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

تعارف: newseditor