پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ہاکی ٹیم اور ہاکی فائیؤ ٹیم کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ہاکی ٹیم اور ہاکی فائیؤ ٹیم کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری ہے. رمضان المبارک کے مہینے کھلاڑیوں کیساتھ ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین سمیت لوکل کوچز جن میں اولمپیئنز وسیم احمد، اولمپیئن سید سمیر حسین، عمران بٹ، عمران شاہ اور اجمل خان بھی روزے رکھ رہے ہیں. ایشیاکپ ہاکی مقابلوں کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جبکہ ہاکی فائیو انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی ہاکی تربیتی کیمپ جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے. قومی ٹیم کیلئے 24 کھلاڑیوں کی تربیت غیرملکی کوچ ایکمین اور انکی ٹیم کے زیر سایہ رمضان المبارک کے مہینے میں بھرپور طریقے سے جاری ہے. کھلاڑیوں بھرپور طریقے سے مختلف مشقوں میں تربیت حاصل کررہے ہیں. فیڈریشن نے کیمپ کمانڈڈنٹ کی ذمہ داری اولمپین خواجہ جنید کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ایکمین کیساتھ کوچنگ کے فرائض غیر ملکی فٹنس کوچ اور گول کیپر کوچز اور لوکل کوچز جن میں اولمپیئنز وسیم احمد، سمیر احمد، عمران بٹ، عمران شاہ اور ناصر احمد اور اجمل خان ٹیم کے ہمراہ ہے. اس کے ماہ آخر میں منتخب کھلاڑی یورپ میں متعدد میچز کھیلنے کے بعدورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی. ممکنہ پروگرام کے مطابق یورپ میں کھیلے جانے والے میچز میں 26 اور 27 اپریل کو ہالینڈ، ،29 اپریل کو بیلجیئم، 20 اپریل 2،3 جرمنی کے خلاف میچز کھیلے گی جبکہ 2،3مئی اور 5 مئی کو پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی سپین کے خلاف میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے.

 

دوسری طرف ہاکی فائیو کیلئے منتخب کھلاڑی
ہیڈ کوچ ریحان بٹ اور کوچ وقاص شریف کی زیرنگرانی جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم میں تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں. تربیتی کیمپ کے بعد منتخب ٹیم کیمپ کے اختتام پر پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو کہ ماہ جون میں سوئیٹزرلینڈز کے شہر لوزانے میں ہونے والے انٹرنیشنل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
فیڈریشن کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا گیا ہے ان میں گول کیپرز: ایم علی، بابر علی اور حیدر منظور, ڈیفینڈرز: عالیان احمدی، بلال اسلم، محب اللہ، احتشام اسلم، عمر مصطفیٰ، اسامہ بشیر، حسن امین فارورڈز: عبدالرحمان، شیراز بٹ، مرتضیٰ یعقوب، افراز، ارشد لیاقت، عبداللہ، ابوذر، شاہ زیب خان، محسن خان، عبدالمنان، حماد علی، زین انیل، عماد، تیمور خان، حسیب مسعود شامل ہیں۔

تعارف: newseditor