روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 13 اپریل, 2022

ہر کوئی سچائی چاہتا ہے لیکن کوئی بھی ایماندار نہیں بننا چاہتا،شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے سحری پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہر کوئی سچائی چاہتا ہے لیکن کوئی بھی ایماندار نہیں بننا چاہتا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سحری کی مبارک باد بھی دی۔کچھ صارفین کی جانب سے ...

مزید پڑھیں »

چیئرمین رمیز راجہ کا عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے عہدے سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھیں گے اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی جانب ...

مزید پڑھیں »

محمد عرفان نے 20ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں واپسی کیلئے نگاہیں مرکوز کرلیں

قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قامد فاسٹ بولر محمد عرفان نے آسٹریلیا میں رواں سال کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی سکواڈ میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔ مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے سخت محنت کررہا ہوں جب کہ فٹنس مسائل ...

مزید پڑھیں »

نووک ڈچکووچ کو مونٹی کارلو کے دوسرے رائونڈ میں شکست

عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نووک ڈچکووچ جو فروری کے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے تھے کو مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، مونٹی کارلو ماسٹرز کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا نے نووک کو چھ تین، چھ سات(پانچ سات) ...

مزید پڑھیں »

کم کلسٹر ایک بار پھر ٹینس کے کھیل سے ریٹائر

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی کم کلسٹرز نے تیسری مرتبہ ٹینس کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کم کلسٹر جنہوں نے 2007 میں شادی کے بعد ٹینس کے کھیل کو خیرباد کہہ دیا تھا کی 2009 میں واپسی ہوئی تھی اور اس دوران انہوں نے تین گرینڈ سلام اعزاز بھی جیتے تھے ...

مزید پڑھیں »

شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ٹین میں شامل

شاہین آفریدی کی آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میں 21 رنز کے عوض 2 وکٹوں کی پرفارمنس نے انہیں پلیئر رینکنگ میں 4 درجے ترقی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر پہنچنے میں مدد دی ہے۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے تاہم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی آئی پلیئر آف دی ...

مزید پڑھیں »

چھ گیندوں پر چھ کھلاڑی آئوٹ

نیپال میں پرو کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چھ گیندوں پر چھ کھلاڑی آوٹ ہونے کا انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا، اس میں ایک رن آئوٹ شامل ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایم سی کلب کے نے تین وکٹ پر 131 رنز بنا لیے تھے جس کے بعد بعد ڈراما شروع ہوگیا۔ ملائیشیا الیون کے بائولر ویرندیپ سنگھ کی پہلی ...

مزید پڑھیں »

پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کی میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان اور سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ اعجاز الرحمن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ...

مزید پڑھیں »

پی سی بی پوڈکاسٹ کی 39ویں قسط جاری کردی گئی

    پی سی بی پوڈکاسٹ کی 39ویں قسط میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر مارنس لیبوشین سمیت پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد اور بلوچستان کے اسپنر آفتاب احمد نے شرکت کی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی: شاہین شاہ آفریدی کا کہناہےکہ اس سیریز سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قریب آنے کا ...

مزید پڑھیں »

ضلعی سطح پر فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ حاجی نواب

مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ضلعی حکومت اس ٹیلنٹ کو بروائے کا ر لانے کے لئے ...

مزید پڑھیں »