نیشنل گیمز; مرد اور خواتین کے والی بال ایونٹ کے دونوں فائنل واپڈ ا نے جیت کر دو گولڈ اپنے نام کر لئے

 

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)

34ویں نیشنل گیمز کے سلسلےمیں مرد اور خواتین

کے والی بال ایونٹ کے دونوں فائنل واپڈ ا نے جیت کر دو گولڈ اپنے نام کر لئے

جبکہ ائیر فورس نے سلور ایچ ای سی اور نیوی نے برائونز میڈل جیت لئے

 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34نیشنل گیمز کے سلسلے میں مرد کے والی بال ایونٹ کا فائنل مردوں کا فانئل میچ واپڈ اور ائیر فورس کے درمیان کھیلا گیا

جو واپڈا نے اسٹیٹ تین سیٹ سے جیت کر گولڈ میڈ ل اپنے نام کر لیا ائیر فورس سلور کے ساتھ دوسرے اورنیوی برائونز میڈل حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہا

فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں نیوی نے آرمی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر کانسی کا میڈل اپنے ناک کیا

جبکہ خواتین کے والی بال کا فائنل آرمی اور وپڈا کے درمیان کھیلا گیا جو واپڈا نے بآسانی ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

آرمی نے سلور جبکہ تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ہائر ایجوکیشن نے بلوچستان کو سٹیٹ تین سیٹ سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

 

 

error: Content is protected !!