محمد عرفان نے 20ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں واپسی کیلئے نگاہیں مرکوز کرلیں

قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قامد فاسٹ بولر محمد عرفان نے آسٹریلیا میں رواں سال کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی سکواڈ میں واپسی پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔ مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے سخت محنت کررہا ہوں جب کہ فٹنس مسائل پر بھی کافی حد تک قابو پالیا ہے جب کہ باسکٹ بال ٹریننگ بھی کررہا ہوں۔محمد عرفان نے کہا کہ آسٹریلیا کی بائونسی پچز پر میرا رول انتہائی اہم ہوگا، اس لیے کوشش کررہا ہوں کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل خود کو 100 فیصد فٹ کرکے سکواڈ میں واپسی کروں۔ واضح رہے کہ محمد عرفان نے 2019 میں آسٹریلیا کیخلاف آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، انہوں نے 60 ون ڈے، 4 ٹیسٹ اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

error: Content is protected !!