مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ضلعی حکومت اس ٹیلنٹ کو بروائے کا ر لانے کے لئے اقدامات کرے،انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی تباہی کا باعث کھیلوں میں سیاست ہے اور سپورٹس آرگنائرز کو نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنا چاہئے جس سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ حاجی نواب نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لئے ہمیں اپنے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کسی بھی ملک میں گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں اور کلب سسٹم کا ایک بہت اہم کردار ہوتا ہے، حکومت کو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانا چاہئے جس سے ملک میں کھیل دوبارہ عروج پر آسکتے ہیں۔