عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نووک ڈچکووچ جو فروری کے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے تھے کو مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، مونٹی کارلو ماسٹرز کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا نے نووک کو چھ تین، چھ سات(پانچ سات) اور چھ ایک سے شکست دی، الیجنڈرو کا اس جیت کے بعد کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بہت بڑی جیت ہے کیونکہ میں بچپن سے لیکر اب تک نووک کو کھیلتے دیکھتا آیا تھا اور انہیں شکست دینا میرا خواب تھا۔