بابر اعظم کی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف سے ملاقات

 

بابر اعظم کی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین سے ملاقات

لاہور 15 نومبر، 2023:

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف اور بابراعظم کی ملاقات بدھ کے روز پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوئی جس میں ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بابراعظم سے کہا گیا کہ وہ ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں البتہ انہیں وائٹ بال کی کپتانی سے ریلیز کیا جارہا ہے تاکہ وہ ایک فارمیٹ پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔

بابراعظم نے اپنی فیملی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہ دستبردار ہورہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے اس فیصلے کا احترام کرتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بحیثیت کھلاڑی ان کو سپورٹ کرتا رہے گا

 

کوچنگ اسٹاف کے بارے میں اپ ڈیٹ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا ہے جس میں ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر بھی شامل ہیں۔ تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان مناسب وقت پر کرے گا۔

 

 

error: Content is protected !!