پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی تائیکوانڈو پلیئرز کی کوچنگ کیلئے دو غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق پاکستانی تائیکوانڈو پلیئرز رواں سال برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے علاوہ آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی سائوتھ ایشین گیمز میں بھی شرکت کرینگے یہی وجہ ہے کہ قومی تائیکوانڈو پلیئرز کی تکنیک کو بہتر کرنے کیلئے دو غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جنوبی کوریا اور ایران سے تعلق رکھنے والے کوچز پاکستانی تائیکوانڈو پلیئرز کو ٹریننگ دینگے، اس وقت پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں تقریباً 52 تائیکوانڈو پلیئرز ٹریننگ کر رہے ہیں۔