حسن عثمانی نے کیپٹن فیضان احمد شہید جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

حسن عثمانی نے کیپٹن فیضان احمد شہید جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔مہمان خصوصی سکوارڈن لیڈر ملک منیر احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ فائنل میں محمد حسن عثمان نے ریحان خان کو 6-3 اور 2-6 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں اویس علی نے اسماعیل  خان کو 4-6 اور 4-6 سے ہرا دیا۔

 

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی اور کیپٹن فیضان احمد شہید کے والد سکوارڈن لیڈر ملک منیر احمد نے پنجاب لان بال ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار احمد رائو،سیکرٹری رشید ملک، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر انعام الحق اور پی ایس بی ٹینس کوچ راشد علی کی ٹورنامنٹ کے لئے خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید قوم کے دلوں میں  ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور  امید ہے کہ ایسے ٹورنامنٹ زیادہ سے زیادہ ہوتے رہیں گے اور ان ایونٹس سے وفاقی دارالحکومت میں ٹینس کیکھیل کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔

error: Content is protected !!