پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ عاقب جاوید نے حال ہی میں ایک بیان میں کہاکہ رمیز راجہ کے حوالے سے کہا کہ انہیں چاہئے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر اچھے انداز سے رخصت ہوجائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایڈمنسٹریشن پاور ہونی چاہیے۔عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن انچیف بدلے اور چئیرمین چلتا رہے، جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کررہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چیئرمین بننے کے چانسز ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے دور میں کام بھی اچھے کیے۔