بابر کے مداح نے انہیں دلہا بنا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو اس وقت دنیائے کرکٹ پر راج کررہے ہیں ان کے مداح انہیں جلد دلہا بنتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دائیں ہاتھ کے بیٹر کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔تاہم پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائنگ آرٹسٹ نے بابر کے مداحوں کی یہ خواہش پوری کردی ہے۔جی ہاں انسٹاگرام پر آکاش ننجانی نامی صارف نے اپنے اکائونٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دلہے کے روپ میں ایک شاندار سکیچ بنایا۔ویڈیو میں دیکھا گیا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے بابر کا ایک بھارتی دلہے کے روپ میں ان کا لال رنگ کی پینسل سے سکیچ بنایا۔

error: Content is protected !!