مکہ میں شاداب خان کو افطاری کس نے کرائی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلرائونڈر شاداب خان ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے مکہ میں افطاری کروانے والوں کے بارے میں بتادیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنے میزبان کے ہمراہ افطاری کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مکہ میں دکاندار نے مجھے افطاری کروائی جو کہ میرے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے۔شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں دکاندار کی طرف سے کی جانے والی میزبانی اور اس کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کو مکہ مکرمہ دیکھنا نصیب کروائے اور سب کو صحت اور خوشیاں بھی دے۔

error: Content is protected !!