عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہئے تھا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہیے تھا۔شاہد آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے آج تک عمران خان کی بہت تعریف کی ہے اور ان کی مختلف موقعوں پر حوصلہ افزائی بھی کی، عمران خان کا نظریہ بہت اچھا تھا ان کے ساتھ بہت مزہ آ رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لیڈر ہوتا ہے و خود کام نہیں کرتا وہ نظریہ بناتا ہے اس پر ٹیم کام کرتی ہے

 

عمران خان کے پاس ایسی ٹیم نہیں تھی جو ان کے نظریئے پر صحیح سے کام کرتی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئی بھی رہنما اپنی کی ہوئی غلطیوں سے سیکھتا ہے، جو انسان اپنی غلطی تسلیم ہی نہ کرے اور کہے کہ وہ فرشتہ ہے اس نے غلطی نہیں کی ساری غلطی اس کی ٹیم کی ہے، ہم سب انسان ہیں ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں عمران خان کو سڑکوں پر نہیں نکلنا چاہیے تھا انہیں پارلیمنٹ میں جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسی جگہ ہے جہاں عمران خان مضبوط اپوزیشن بن سکتے تھے اور حکومت اچھا کام کرتی۔شاہد آفریدی نے اپنے اس انٹرویو میں وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تو ان کی شروع دن سے تعریف کرتا ہوں جس طرح انہوں نے پنجاب میں کام کروایا ہے، پنجاب میں داخل ہوتے ہی ان کا کام نظر آتا ہے، جتنے بھی صوبے ہیں ان میں پنجاب زیادہ ترقی یافتہ ہے اور اس کا سہرا شہباز شریف کے سر جاتا ہے۔

تعارف: newseditor