نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کوچ ریان کیمپبل کو دل کا دورہ

نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کوچ ریان کیمپبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وکٹ کیپر بیٹر ریان کیمپبل آئی سی یو میں کومے کی حالت میں ہیں، 50 سالہ ریان کیمپبل گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے گر گئے تھے۔ریان کیمپبل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا اور ہانگ کانگ کی نمائندگی کی۔کیمپبل نے 44 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں ہانگ کانگ کی نمائندگی کی اور معمر ترین کرکٹر قرار پائے۔

تعارف: newseditor