ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی بارکرکٹ میچز ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائیں جائینگے۔ افغان ٹی وی کیساتھ معاہدہ ہوگیا۔
قبائل سپرلیگ رمضان کے بعدضم شدہ اضلاع کے تین گراونڈز پر کھیلی جائے گی۔ ٹورنانمنٹ میں ضم شدہ اضلاع کے7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ونر ٹیم کو پندرہ لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار قبائل سپرلیگ کے چیئرمین نبیل آفریدی نے افغان ٹی وی پشاور کے ہیڈ عدنان شاہ کیساتھ میچز کی لائیو کوریج کے حوالہ سے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لیگ کا آغاز رمضان کے بعد کیا جائیگا اور تمام میچز قبائلی اضلاع میں ہی ہونگے۔ نبیل آفریدی نے بتایا کہ ایونٹ کا بنیادی مقصد لوگوں کو امن کا پیغام پہنچنا ہے جبکہ پاک فوج اور قبائلی عوام کی امن کی خاطر دئے گئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیگ میں صرف ضم اضلاع کے ٹیمز اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا اورایونٹ کے تمام میچز قبائلی اضلاع کے جمرود، باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے کرکٹ گراونڈز پر کھیلے جائینگے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ فائنل جیتنے والے ٹیم کو پندرہ لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، نبیل آفریدی نے کہا کہ ٹیم اونرشپ کی قیمت دس لاکھ روپے رکھی گئی ہیں۔ جبکہ کٹ،شوز، ٹرافی اور دیگر تمام سہولتیں انٹرنیشنل ٹیموں کے طرح فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا برانڈ ایمبیسڈر کبیر آفریدی ہوگاجوخیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت کی بھی نمائندگی کررہاہے۔ ایونٹ کے لائیو میچز کی کوریج کیلئے ایک نجی ٹی وی (افغان ٹی وی) کیساتھ معاہد ہ کیاگیاہیں اور تاریخ میں پہلی بار ضم شدہ اضلاع کے کرکٹ میچز ٹیلی وژن پر براہ راست پورے دنیا میں دکھائیں جائیں گے جس کیلئے ٹی وی کیساتھ معاہدہ ہوگیاہے۔ اور آٹھ کیمروں کی مدد سے لائیو کوریج روزانہ کی بنیاد پر کی جائیگی۔ جبکہ پی سی بی سے رجسٹرڈ امپائیر ایونٹ میں فرائض سرانجام دینگے۔ایونٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر کبیر خان آفریدی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں بہت ٹیلنٹ موجود ہیں جو سامنے لانے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی قبائلی علاقوں کے کھلاڑیوں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ کبیر آفریدی نے قبائل سپرلیگ کو علاقے کے نوجوانوں کے صلاحیت کو سامنے لانے کے لئے ایک بہترین موقع قرار دیا اور کہا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور سیاحوں کی توجہ ضم اضلاع کے طرف مبذول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی سپر لیگ کی کامیابی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی اور علاقے کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سامنے آئے اور اپنے صلاحیت دنیا کو دیکھائے۔