مائیک ٹائسن سے نوجوان مداح کو چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی

لیجنڈ باکسر مائیک ٹائسن سے نوجوان مداح کو چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی۔سان فرانسسکو میں فضائی سفر کے دوران نوجوان مداح کے مسلسل تنگ کرنے پر مائیک ٹائسن کا پارہ ہائی ہو گیا اور باکسر نے پچھلی نشت پر بیٹھے مسافر پر مکوں کی بارش کر دی۔نوجوان مداح غیر متوقع ردعمل پر حیران رہ گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

error: Content is protected !!