پشاور میں منعقدہ فلڈ لائٹس رمضان فٹ بال چیلنج کپ 2022 میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے جس میں کنگ سٹار فٹ بال کلب سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب جبکہ عاجز فٹ بال کلب،ملک سعد فٹ بال کلب اور ریگی فٹ بال کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،تفصیلات کے مطابق سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام منعقدہ فلڈ لائٹس رمضان فٹ بال چیلنج کپ 2022 کے مقابلے طہماس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں جاری ہے جس میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز کے نتائج کے مطابق کینگ سٹار فٹ بال کلب نے افغان فٹ بال کلب کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی
اسی طرح عاجز فٹ بال کلب نے ربنواز شہید فٹبال کلب کو تین صفر سے ہرایا،ملک سعد فٹ بال کلب اور ہاکس فٹبال کلب کے مابین کانٹے دار مقابلے کے بعد ملک سعد کلب نے2-4 سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ ریگی فٹبال کلب نے ایریگیشن فٹبال کلب کو دو صفر سے ہرا کر کامیابی حاصل کرلی،میچز کے مہمانان میں پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ گوہر زمان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز خیبر پختونخوا نعیم گل،ڈی ایس آؤ ہری پور فیصل جاوید، بین الاقومی فٹبالر انور،عمران اللہ سمیت دیگر شخصیات شامل تھے۔میچز میں ریفرز کے فرائض عبدالرحمان،ذاہد اور اکرام جبکہ سکور امتیاز علی شاہ نے انجام دیئے،واضح رہے کہ فلڈ لائٹس رمضان فٹبال چیلنج کپ 2022 میں ضلع پشاور کے سولہ رجسٹرڈ ٹیمیں شرکت کررہی ہے ۔