مڈل سسکس کی گیلمورگن کیخلاف شاندار جیت

مڈل سسکس کائونٹی نے اپنے بائولر ٹوبے رولینڈ کی شاندار بائولنگ کی بدولت گیلمورگن کائونٹی کو میچ کے تیسرے ہی روز ایک اننگز اور 82 رنز سے شکست دیدی، مڈل سسکس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سمسن کی ایک سو چار رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 336 رنز بنائے  جبکہ ٹوبے رولینڈ جانز نے 65 رنز کی اننگز کھیلی گیلمورگن کی جانب سے ہیرس نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں گیلمورگن کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو بائیس رنز پر ڈھیر ہو گئی اور فالو آن پر مجبور ہوئی جبکہ دوسری اننگز میں بھی پوری ٹیم 132 رنز پر آئوٹ ہو کر میچ ایک اننگز اور 82 رنز سے ہار گئی دوسری اننگز میں بھی ٹوبے نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ پہلی اننگز میں بھی انہوں نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تعارف: newseditor