پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم مارشل آرٹس کیٹیگری میں مزید 2 ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چین کے کنگفو ماسٹر کو ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے انڈین مارشل آرٹس ماسٹر کے سر کے ساتھ بوتل کھولنے کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا۔ اس طرح پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر کے ریکارڈ کی تعداد 77 ہو گئی۔ ان کی اکیڈمی اب تک 96 ریکارڈز بنا چکی ہے۔
پاکستان کے راشد نسیم نے دو مزید ورلڈ ریکارڈ بنا کر بھارت اور چین کو پیچھے چھوڑ دیا#rashidnaseem,#GuinnessWorldRecords,#Pakistan,#India,#Chinese pic.twitter.com/bGgAqjBHxN
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) April 26, 2022
راشد نسیم اب تک نن چکو کی مختلف کیٹیگری میں دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈز بنانے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔ یہ نن چکو میں ان کا 9 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات اپنے ویب سائٹ پر بھی جاری کردی۔چین کے کنگفو ماسٹر Xie Desheng نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 19 تاش کے پتوں کو نن چکو کی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا جبکہ راشد نسیم نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔
پاکستان کے راشد نسیم نے دو مزید ورلڈ ریکارڈ بنا کر بھارت اور چین کو پیچھے چھوڑ دیا#rashidnaseem,#GuinnessWorldRecords,#Pakistan,#India pic.twitter.com/BufgotCRe7
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) April 26, 2022
دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے سر کے ساتھ ایک منٹ میں 71 بوتل کھولنے کا ریکارڈ قائم کیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے پرابھاکر ریڈی کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں سر سے 68 بوتلیں کھولی تھی۔