شاداب نے مسجد نبوی میں افطار کی ویڈیو شیئر کردی

قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان بھی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجودہیں۔شاداب نے انسٹاگرام  سٹوری پر مسجد نبوی سے  افطاری کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔شاداب کی انسٹا اسٹوری میں مسجد نبوی کے صحن میں زائرین کو افطار ی کی تیاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔کچھ روز قبل شاداب خان نے خانہ کعبہ سے احرام پہنے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی تھی۔شاداب خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اس دوران انہوں نے ملک ، انسانیت ، امن ، خوشحالی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کے لیے دعا کی۔خیال رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم اور بیٹر فخر زمان بھی ان دنوں عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

error: Content is protected !!